وکی ولیکس کے بانی جولین اسانجے کو امریکی حکام سے معاہدہ کے بعد برطانیہ کی جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ ان پر قومی اور دفاعی رازوں کو افشاکرنے کا الزام تھا۔ وکی لیکس نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ جولین اسانجے کو پانچ سال جیل میں گزارنے کے بعد ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ ایک عارضی معاہدے میں طے شدہ شرائط کے مطابق اب وہ امریکی تحویل میں نہیں رہیں گے۔x
Site Admin | June 25, 2024 2:32 PM