ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 30, 2024 9:58 PM

printer

وڈودرا میں C-295 طیارے کی مینوفیکچرنگ سے متعلق کمپلیکس کا افتتاح، بھارت کے دفاعی اور ایرو اسپیس کے سفر کیلئے ایک اہم لمحہ ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وڈودرا میں C-295 طیارے کی مینوفیکچرنگ سے متعلق کمپلیکس کا افتتاح، بھارت کے دفاعی اور ایرو اسپیس کے سفر کیلئے ایک اہم لمحہ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم Linked In پر اپنے مضمون کو شیئر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ محض دو برس میں سنگ بنیاد رکھے جانے سے لے کر اِس مرکز کے تیار ہونے تک اِس کے مکمل ہونے کی رفتار نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کے عوام کے کام کرنے کے نئے کلچر اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2023-24 میں دفاعی ساز و سامان کی پیداوار بڑھ کر ایک اعشاریہ دو-سات لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مکمل دفاعی ایکو نظام میں یکسر تبدیل آئی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں