ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 7, 2024 9:54 AM

printer

ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی خاتون پہلوان بن گئی ہیں۔ انہیں کم سے کم چاندی کا تمغہ ملنا طے ہے

پیرس اولمپکس میں آج بھارت کی خاتون پہلوان، وِنیش پھوگاٹ، 50 کلو کے فری اسٹائل زمرے کے فائنل میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ وِنیش پہلی خاتون پہلوان ہیں، جو اولمپکس کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ اب اُن کا مقابلہ امریکہ کی Sarah Ann Hilderbrandt سے ہوگا۔ یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطابق رات پونے دس بجے ہوگا۔

اِس کے علاوہ آج سب کی نگاہیں Manika Batra، سریجا اکولا اور ارچنا کامت کی، ٹیبل ٹینس ٹیم پر بھی ہیں۔ یہ ٹیم آج دوپہر کوارٹر فائنل میچ میں اپنے سے اونچے درجے کی جرمنی کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

ایتھیلیٹکس میں Surya Panwar اور پرینکا چودھری، Marathon Race Walk Relay Mixed میں اپنی کاکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

شام کے وقت ٹوکیو 2020 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی میرا بائی چانو اولمپکس میں ایک بار پھر اپنی کارکردگی پیش کریں گی وہ رات گیارہ بجے خواتین کے 49 کلو کے زمرے میں ویٹ لفٹنگ کے جوہر دکھائیں گی۔

بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم کَل پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں دو۔تین سے ہار گئی۔ اب بھارت کا مقابلہ کانسے کے تمغے کے لیے اسپین سے ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں