July 13, 2024 9:40 PM

printer

ومبلڈن ٹینس میں چیک جمہوریہ کی Barbora Krejcikova نے Jasmini Paolini کو ہرا کر خواتین کا سنگلز کا خطاب جیت لیا ہے

ومبلڈن ٹینس میں لندن میں آج شام چیک جمہوریہ کی Barbora Krejcikova نے اٹلی کی Jasmini Paolini کو چھ- دو، دو-چھ، چھ-چار سے ہرا کر خواتین کا سنگلز کا خطاب جیت لیا ہے۔
مردوں کے سنگلز میں سات مرتبہ چمپئن رہ چکے نوواک جوکووچ کا مقابلہ کَل دفاعی چمپئن کارلوس الکراز سے ہوگا۔ سربیا کے جوکووچ نے مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں کَل رات اٹلی کے لارینزو کو چھ-سات، چھ-تین، چھ-چار، چھ-چار سے شکست دی۔
مردوں کے ڈبلز کے خطاب کیلئے برطانیہ اور فن لینڈ کی ہینری اور ہیری کی جوڑی کا مقابلہ آج شام آسٹریلیا کی میکس اور جورڈن کی جوڑی سے ہوگا۔
خواتین کے ڈبلز میں کنیڈا کی گیبریلا اور نیوزی لینڈ کی اِیرن کی جوڑی کا مقابلہ فائنل میں آج رات چیک جمہوریہ کی کیٹرینہ اور امریکہ کی ٹیلر کی جوڑی سے ہوگا۔
مکسڈ ڈبل فائنل میں پولینڈ اور تائیوان کی Jan اور سووِی کی جوڑی کا مقابلہ میکسکو کی سانتیاگو اور اولموس کی جوڑی سے کَل ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں