July 12, 2024 2:51 PM

printer

ومبلڈن ٹینس میں مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں کارلوس الکاراز کا مقابلہ ڈینل میدیدیوف سے ہوگا

ومبلڈن ٹینس میں آج شام مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں دفاعی چمپئن کارلوس Alcaraz کا مقابلہ Daniil Medvedev سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے سات مرتبہ کے چمپئن اور دوسرے درجے کے کھلاڑی نوواک جوکووچ کا مقابلہ اٹلی کے 25ویں نمبرکے کھلاڑی Lorenzo Musetti سے ہوگا۔ Lorenzo Musetti اپنے کریئر میں پہلی مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔ خواتین سنگلز میں چیک جمہوریہ کی 31ویں نمبرکی کھلاڑی Barbora Krejcikova پہلی مرتبہ خواتین سنگلز کے  فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ کل رات لندن میں خواتین سنگلز کے سیمی فائنل میں انہوں نے قزاقستان کی کھلاڑی Elena Rybakina کو تین چھ، چھ تین، چھ چار سے ہرایا۔

کل خواتین سنگلز کے فائنل میں ان کا مقابلہ اٹلی کی کھلاڑی Jasmine Paolini سے ہوگا۔ اس سے پہلے لندن میں خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں ایک زبردست مقابلے میں اٹلی کی ساتویں نمبر کی کھلاڑی Jasmine Paolini نے کروشیا کی کھلاڑی Donna Vekic کو چھ-دو، چار-چھ، چھ- سات سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں