July 13, 2024 2:43 PM

printer

ومبلڈن ٹینس میں خواتین کے سنگلز کے فائنل میں Jasmine Paolini کا مقابلہ Barbora Krejcikova سے ہوگا

آج شام ومبلڈن ٹینس میں خواتین کے سنگلز کے فائنل میں Jasmine Paolini کا مقابلہ Barbora Krejcikova سے ہوگا جبکہ کَل مردوں کے سنگلز کے فائنل میں نوواک جوکووچ اور دفاعی چمپئن کارلوس الکاراز آمنے سامنے ہوں گے۔

خواتین سنگلز کے فائنل میں آج شام اٹلی کی ساتویں درجے کی کھلاڑی Jasmine Paolini کا مقابلہ چیک جمہوریہ کی 31ویں درجے کی کھلاڑی Barbora Krejcikova  سے ہوگا۔ Krejcikova سیمی فائنل میں قزاقستان کی Elena Rybakina کو ہرا کر پہلی مرتبہ ومبلڈن میں خواتین کے سنگلز کے فائنل میں پہنچی ہیں۔

کل لندن میں مردوں کے سنگلز کے فائنل میں سات بار کے چمپئن نوواک جوکووچ کا مقابلہ دفاعی چمپئن Carlos Alcaraz سے ہوگا۔ مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میچوں میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے اٹلی کے Lorenzo Musettiکو ہرایا، جبکہ اسپین کے کھلاڑی کارلوس الکاراز نے روس کے کھلاڑی Deniil Medvedev کو ہرایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں