July 5, 2024 9:50 AM

printer

ومبلڈن ٹینس میں بھارت کے یوکی بھامبری، فرانس کے اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ مردوں کے ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں

ومبلڈن ٹینس میں بھارت کے Yuki Bhambri، فرانس کے اپنے ساتھی کھلاڑی Albano Olivetti کے ساتھ مردوں کے ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے کَل شام لندن میں پہلے راؤنڈ میں Alexander Bublik اور Alexandar Shevchenko کی قزاخستان کی جوڑی کو چھ-چار، چھ-چار سے ہرا دیا۔

بھارت کے روہن بوپنا بھی، آسٹریلیا کے اپنے ساتھی کھلاڑی Matthew Ebden کے ساتھ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے Sander Arends اور Robin Haase کی نیدرلینڈس کی جوڑی کو سات-پانچ اور چھ-چار سے ہرادیا۔ البتہ بھارت کے Sumit Nagal اور سربیا کے اُن کے ساتھی کھلاڑی Dusan Lajovich کو پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں