July 14, 2024 3:28 PM

printer

ومبلڈن ٹینس فائنل میں آج نوواک جوکووچ کا مقابلہ دفاعی چمپئن کارلوس الکاراز سے ہوگا

ومبلڈن ٹینس میں، آج مردوں کے سنگلزکے فائنل میں دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی نوواک جوکووچ کا مقابلہ دفاعی چمپئن کارلوس الکاراز سے ہوگا۔ یہ میچ لندن میں آل انگلینڈ کلب کے معروف سینٹر کورٹ میں کھیلا جائے گا۔ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ ومبلڈن کے فائنل میں اسپین کے کارلوس الکاراز دوسری مرتبہ مقابلہ کریں گے، جبکہ سربیا کے نوواک جوکووچ سات بار ومبلڈن چمپئن رہ چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں