July 3, 2024 2:41 PM

printer

ومبلڈن ٹینس میں آج شام روہن بوپنا اور سمت ناگل اپنے متعلقہ ساتھی کھلاڑی کے ساتھ مردوں کے ڈبلز کے اپنے اپنے افتتاحی میچ کھیلیں گے

ٹینس میں بھارت کے روہن بوپناّ اور آسٹریلیا کے اُن کے ساتھی کھلاڑی Matthew Ebden لندن میں آج شام ومبلڈن اوپن ٹینس میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ مردوں کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں اُن کا مقابلہ فرانس کی جوڑی سے ہوگا۔ ایک اور بھارتی کھلاڑی Sumit Nagal بھی آج شام مردوں کے ڈبلز میں سربیا کے اپنے ساتھی کھلاڑی Dusan Lajovic کے ساتھ مل کر پہلے راؤنڈ میں اسپین کی جوڑی کا سامنا کریں گے۔ اِدھر مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں دوسرے نمبر کے کھلاڑی نوواک جوکووِچ نے چیک جمہوریہ کے Vit Kopriva کو چھ-تین، چھ-دو اور چھ-دو سے ہرا دیا۔ جوکووِچ گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے فرینچ اوپن میں نہیں کھیل سکے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں