July 3, 2024 9:31 AM

printer

ومبلڈن ٹینس میں آج روہن بوپناّ اور Sumit Nagal اپنے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ڈبلز کے پہلے میچ کھیلیں گے۔

ٹینس میں بھارت کے روہن بوپناّ اور آسٹریلیا کے اُن کے ساتھی کھلاڑی Matthew Ebden لندن میں آج شام ومبلڈن اوپن ٹینس میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ مردوں کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں اُن کا مقابلہ فرانس کی جوڑی سے ہوگا۔

ایک اور بھارتی کھلاڑی Sumit Nagal بھی آج شام مردوں کے ڈبلز میں سربیا کے اپنے ساتھی کھلاڑی Dusan Lajovic کے ساتھ مل کر پہلے راؤنڈ میں اسپین کی جوڑی کا سامنا کریں گے۔

اِدھر مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں دوسرے نمبر کے کھلاڑی نوواک جوکووِچ نے چیک جمہوریہ کے Vit Kopriva کو چھ-تین، چھ-دو اور چھ-دو سے ہرا دیا۔ جوکووِچ گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے فرینچ اوپن میں نہیں کھیل سکے تھے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں