July 9, 2024 9:47 AM

printer

ومبلڈن ٹینس میں، Alexander Zverev ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔      

ٹینس میں، چوتھے درجے کے جرمنی کے  Alexander Zverev، مردوں کے سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں تیرہویں پوزیشن کے امریکی کھلاڑی Taylor Fritz سے ہار کر ومبلڈن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ Zverev کو Taylor  نے چھ-چار، سات-چھ، چار-چھ، چھ-سات، تین-چھ سے ہرایا۔

ایک اور پری کوارٹر فائنل میں سات مرتبہ کے چمپئن اور عالمی نمبر دو کھلاڑی سربیا کے Novak Djokovic نے پندرہویں درجے کے ڈنمارک کے کھلاڑی Holger Rune کو چھ-تین، چھ-چار، چھ-دو سے ہرادیا۔

عالمی نمبر ایک کھلاڑی Jannik Sinner، تیسرے نمبر کے Carlos Alcaraz، پانچویں پوزیشن کے     Daniil Medvedev اور بارہویں درجے کے Tommy Paul پہلے ہی مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

خواتین سنگلز میں سابق چمپئن اور چوتھے درجے کی قزاخستان کی کھلاڑی Elena Rybakina تیسری مرتبہ ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں