وقف کے ترمیمی بل 2023 سے متعلق پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی نے، TMC کے ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی کو ایک دن کیلئے کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت سے معطل کردیا ہے۔ یہ فیصلہ آج ایوانِ پارلیمنٹ میں کمیٹی کی میٹنگ کے دوران اُن کے بیجا رویّے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران، جناب بنرجی کی BJP کے ممبر پارلیمنٹ ابھیجیت گنگوپادھیایہ کے ساتھ تکرار ہوگئی تھی۔ بعد میں ابھیجیت نے ناروا سلوک کا مظاہرہ کیا۔
وقف کے ترمیمی بل پر مشترکہ کمیٹی کی آج، جناب جگدمبیکا پال کی صدر نشینی میں میٹنگ کی گئی تھی۔ جس کے دوران کمیٹی کو، اِس بل کے بارے میں مختلف طریقوں اور انڈین یونین مسلم لیگ IUML کے پانچ ارکان پارلیمنٹ کے وفد کے نظریات اور تجاویز کی سنوائی کرنی تھی۔ بعد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے BJP ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے بتایا کہ انھوں نے اس واقعے کے بارے میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو مطلع کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے اور وہ میٹنگ میں ہر ایک کو بولنے کا موقع دیتے ہیں۔
Site Admin | October 22, 2024 9:40 PM