ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 19, 2024 10:45 AM | JPC Waqf

printer

وقف ترمیمی بل 2024 پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی کل نئی دلی میں لوک سبھا کے رکن اسمبلی جگدمبیکا پال کی صدارت میں میٹنگ ہوئی اور بل پر آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ (AISPLB)  کے خیالات اور مشورے سنے گئے۔

وقف ترمیمی بل 2024 پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی کل نئی دلی میں لوک سبھا کے رکن اسمبلی جگدمبیکا پال کی صدارت میں میٹنگ ہوئی اور بل پر آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ (AISPLB)  کے خیالات اور مشورے سنے گئے۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جگدمبیکا پال نے کہا کہ میٹنگ میں بورڈ کے ممبران نے اپنا موقف پیش کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جے۔ پی۔ سی۔ کے اراکین نے مجوزہ ترامیم کے حوالے سے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ سے کچھ سوالات کے جواب بھی طلب کیے۔

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں لوک سبھا کے 21 اور راجیہ سبھا کے 10 ارکان ہیں، جس میں اپوزیشن کے 13 رکن بھی شامل ہیں۔ وقف ترمیمی بل 2024 کا مقصد اہم اصلاحات لانا ہے جس میں ریکارڈ کا ڈیجٹائزیشن، سخت آڈٹ، شفافیت میں اضافہ اور غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی وقف کی املاک کو واپس حاصل کرنا شامل ہے۔

اس بل کا مقصد پورے ملک میں وقف کی جائیداد کے انتظام میں تبدیلی اور اصلاحات لانا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں