وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق مشترکہ کمیٹی کی رپورٹ آج لوک سبھا میں پیش کی جائے گی۔ کمیٹی کے چیئرمین جگدَمبِکا پال اور BJP ممبر پارلیمنٹ سنجے جیسوال یہ رپورٹ پیش کریں گے۔ وہ مشترکہ کمیٹی کو فراہم کیے گئے شواہد کا ریکارڈ بھی پیش کریں گے۔
یہ رپورٹ، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو تیس جنوری 2025 کو پیش کی گئی تھی۔ وقف ترمیمی بل سے متعلق اِس مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے رپورٹ کے مسودے کو 29 جنوری کو منظور کیا تھا اور نظرِ ثانی شدہ بل میں ترمیم کی تھی۔ البتہ، اپوزیشن رہنماؤں نے اِس رپورٹ پر اپنی مخالفانہ رائے ظاہر کی تھی۔
JPC نے اِس سے پہلے وقف بل کو 1995 میں 25 ترمیمات کرکے منظور کیا تھا۔
پارلیمنٹ کا موجودہ بجٹ اجلاس 31 جنوری کو شروع ہوا ہے اور یہ چار اپریل تک جاری رہے گا۔x