وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی آج لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ یہ جانکاری کَل نئی دلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے 31 رکنی پینل کے چیئرمین جگدمبکا پال نے دی۔
کمیٹی نے کَل وقف ترمیمی بل 2024 پر ایک مسودہ رپورٹ کو منظور کرلیا۔ جناب پال نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی نے بل سے متعلق 14 شقوں میں ترامیم کو منظوری دے دی ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پچھلے چھ مہینوں میں بل کے تعلق سے تفصیلی گفت و شنید کی گئی تھی۔