ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 18, 2025 9:44 AM | Bihar JPC Visit

printer

وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی، JPC آج بہار کے پٹنہ میں، تبادلہئ خیال کرے گی۔

وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی، JPC آج بہار کے پٹنہ میں، تبادلہئ خیال کرے گی۔ سینئر رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی صدارت میں یہ کمیٹی، ریاست کے سُنّی اور شیعہ وقف بورڈز کے نمائندوں سمیت مختلف شراکت داروں سے مشاورت کرے گی۔ اِن مشاورتوں اور جانچ کا مقصد، وقف قانون کی اُن مجوزہ ترمیمات کو مزید بہتر بنانا ہے، جس کے ذریعے ملک بھر کی لاکھوں رجسٹرڈ وقف جائدادوں کا  بندوبست کیا جاتا ہے۔ اس معاملے میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے بعد سے، کمیٹی نے ملک بھر کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور مختلف شراکت داروں کی رائے، تجاویز اور اعتراضات سے واقفیت حاصل کی۔ 21 جنوری تک کے اپنے تین روزہ دورے میں، پارلیمانی کمیٹی ٹیم کولکاتہ اور لکھنؤ بھی جائے گی۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں