ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 11, 2024 10:08 PM

printer

وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی آج لوک سبھا ایم پی جگدمبیکا پال کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی، جس میں ترمیمی بل پر دارالعلوم دیوبند کے نظریے اور تجاویز سنی گئیں

وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی، JPC کی آج لوک سبھا ایم پی جگدمبیکا پال کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی، جس میں ترمیمی بل پر دارالعلوم دیوبند کے نظریے اور تجاویز سنی گئیں۔ JPC میں اپوزیشن کے 13 ممبران سمیت لوک سبھا کے 21 اور راجیہ سبھا کے 10 ممبران شامل ہیں۔ JPC مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سرکاری حکام، قانون کے ماہرین، وقف بورڈ کے ممبران اور کمیونٹی نمائندوں سے معلومات حاصل کرنے کیلئے میٹنگیں کررہی ہے، جس کا مقصد ممکنہ طور پر نہایت ہی جامع اصلاح کرنا ہے۔

وقف ترمیمی بل 2024 کا مقصد ریکارڈ کی ڈِجیٹل کاری، بہتر آڈٹ، مزید شفافیت اور وقف کی غیر قانونی مقبوضہ املاک کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے قانونی طریقہئ کار سمیت اہم اصلاحات کرنا ہے۔ بل کا مقصد ملک بھر کی وقف املاک کے انتظام و انصرام میں اصلاح کرنا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں