August 30, 2024 3:03 PM

printer

وقف ترمیمی بل سے متعلق مختلف فریقوں کی تجویزیں حاصل کرنے کیلئے، پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ نئی دِلی میں جاری

وقف ترمیمی بل2024 سے متعلق مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ فی الحال نئی دِلی میں جاری ہے، جس کا مقصد مختلف فریقوں سے اُن کے نظریات اور تجاویز حاصل کرنا ہے۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق ممبئی کی آل انڈیا سنی جماعت العلماء اور Indian Muslim for Civil Rights of New Delhi، آج کمیٹی کے سامنے اپنے نظریات کا اظہار کررہے ہیں۔

وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی نے، جسے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی صدارت میں تشکیل دیا گیا ہے، متعلقہ فریقوں سے اُن کے نظریات اور تجاویز طلب کی ہیں۔ اِن فریقوں میں عوام، غیرسرکاری تنظیمیں، ماہرین اور ادارے شامل ہیں۔

وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ اِس ماہ کی 22 تاریخ کو منعقد کی گئی تھی۔ 31 رکنی کمیٹی میں لوک سبھا کے 21 ارکان اور راجیہ سبھا کے 10 ارکان شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں