ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 10:00 PM

printer

وقف ترمیمی بل دو ہزار چوبیس کَل لوک سبھا میں غور و خوض اور منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

وقف ترمیمی بل 2024 کَل لوک سبھا میں غور و خوض اور منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے کہا کہ ایوان میں مذکورہ بل پر بحث کیلئے 8 گھنٹے الاٹ کئے گئے ہیں۔ جناب ریجیجو کے پاس اقلیتوں کے امور کی وزارت کی ذمہ داری بھی ہے۔

وزیرِ موصوف نے مزید کہا کہ ایوان کے کام کاج کی صلاح کار کمیٹی کی میٹنگ کے دوران اِس بات سے اتفاق کیا گیا کہ ایوان کے ارکان کی رائے کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے بحث کیلئے مقرر کئے گئے وقت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

وقف ترمیمی بل 2024 کا مقصد وقف بورڈ کے کام کو مربوط بنانا اور وقف املاک کے موثر انتظام کو یقینی بنانا ہے۔ مذکورہ بل کا مقصد وقف بل 1995 میں ترمیم کرنا، وقف املاک کے انتظام اور انہیں منضبط کرنے سے متعلق معاملات اور چیلنجوں کا ازالہ کرنا ہے۔

اِدھر BJP نے لوک سبھا میں اپنے سبھی ارکانِ پارلیمنٹ کو وہپ جاری کی ہے تاکہ کَل لوک سبھا میں اُن کی موجودگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

کانگریس نے بھی لوک سبھا میں اپنے سبھی ارکانِ پارلیمنٹ کو وہپ جاری کرکے اُنہیں اگلے تین دن ایوان میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔

تیلگو دیشم پارٹی نے بھی لوک سبھا میں اپنے ارکانِ پارلیمنٹ کیلئے وہپ جاری کی ہے۔

اِدھر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کے آئی این ڈی آئی اے بلاک کے لیڈروں نے وقف ترمیمی بل کے بارے میں اپنی حکمتِ عملی پر تبادلہئ خیال کیلئے آج شام نئی دلّی میں میٹنگ کی۔ اِس میٹنگ میں دیگر لیڈروں کے علاوہ، کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے، سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو، ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی، DMK پارٹی کے ٹی آر بالو اور عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے بھی شرکت کی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں