August 22, 2024 3:09 PM

printer

وقف ترمیمی بل دو ہزار چوبیس پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی پہلی میٹنگ نئی دلی میں شروع ہوگئی ہے۔

وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی پہلی میٹنگ نئی دلّی میں ہورہی ہے۔ کمیٹی کی قیادت BJP کے ایم پی Jagdambika Pal کررہے ہیں اور اِس میں 31 ارکان ہیں، جن میں 21 ارکان لوک سبھا کے اور 10 ارکان راجیہ سبھا کے ہیں۔ لوک سبھا نے کمیٹی کو یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ اِس بل پر غور و خوض کرے۔ اقلیتی امور اور قانون و انصاف کی وزارتوں کے عہدیداران قانون کے مسودے میں مختلف مجوزہ ترامیم کے بارے میں ارکان کو جانکاری دے رہے ہیں۔ میٹنگ سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، جناب پال نے کہا کہ بل کی دفعات پر تبادلہئ خیال کے دوران اقلیتی تنظیموں کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اظہارِ خیال کا موقع دیا جائے گا۔

        انہوں نے کہا کہ اِس بل کو پیش کرنے کا حکومت کا ایک خاص مقصد یہ ہے کہ وقف کی املاک سے پسماندہ مسلمان اور خواتین کو فائدہ ہو۔ جناب پال نے کہا کہ کمیٹی سبھی 44 ترامیم پر تبادلہئ خیال کرے گی اور پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس تک ایک اچھا اور جامع قانون وضع کرے گی۔ وقف ترمیمی بل 2024 کا مقصد خامیوں کو دور کرنا اور ایڈمنسٹریشن اور وقف املاک کے بندوبست کو بہتر بنانا ہے۔ بل میں مرکزی وقف کونسل اور ریاستی وقف بورڈس کی تشکیل وسیع بنیادوں پر کئے جانے اور مسلم خواتین اور غیر مسلم کی نمائندگی کو یقینی بنائے جانے کی بھی گنجائش ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں