وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر آج صبح رُکی ہوئی ایک ایکسپریس ریل گاڑی میں آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مذکورہ ریل گاڑی پلیٹ فارم نمبر چار پر رُکی ہوئی تھی۔ آگ لگنے کے بعد عہدیداروں نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو باہر نکالا۔ اس واقعے میں دو ACکوچ جل گئے۔ عہدیداروں نے بتایا ہے کہ کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے اور کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔
Site Admin | August 4, 2024 9:57 PM
وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر آج صبح رُکی ہوئی ایک ایکسپریس ریل گاڑی میں آگ لگ گئی
