وسطی غزہ میں Nuseirat پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فضائیہ اور توپخانے کی بمباری میں کم سے کم 42 فلسطینی ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ فلسطینی حفاظتی دستوں کی جانب سے دی گئی خبروں کے مطابق اسرائیلی فوج Nuseirat میں ہوائی جہاز اور توپخانے سے جمعہ کی صبح سے بمباری کر رہی ہے۔ غزہ سرکار کے میڈیا دفتر نے حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی فوج بچوں اور خواتین سمیت سویلین کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے۔ اس نے بین الاقوامی برادری سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ غزہ کے غیرفوجی شہریوں کے خلاف یہ کارروائی بند کرے۔ ادھر اسرائیلی دفاعی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اُس نے ملی ٹنٹس کو ہلاک کرنے، اُن کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے اور ہتھیاروں کا پتہ لگانے کی غرض سے رفح اور وسطی غزہ میں کارروائی کی ہے۔
Site Admin | November 3, 2024 9:12 PM