ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 15, 2024 9:20 PM

printer

وسطی اور مشرقی یوروپ میں، طوفان Boris کی وجہ سے موسلادھار بارش کے سبب بحران جاری ہے

وسطی اور مشرقی یوروپ میں، طوفان Boris کی وجہ سے موسلادھار بارش کے سبب بحران جاری ہے۔ پولینڈ سے رومانیہ تک دریا، خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ چیک جمہوریہ اور پولینڈ کے کچھ علاقوں کو تقریباً تین دہائیوں سے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔چیک جمہوریہ کے شمالی علاقوں میں سیلاب کے سبب لوگوں کو محفوظ جگہوں پر لے جانا پڑا ہے اور 51 ہزار گھر، بجلی سے محروم ہوگئے۔ رومانیہ میں کَل اِس سیلاب سے چار لوگ ہلاک ہوگئے۔ موسم کے ماہرین نے کَل بھی شدید بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اُدھر پولینڈ میں بھی آج ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ یہاں سے ایک ہزار 600 افراد کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرنا پڑا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں