August 17, 2024 9:40 PM

printer

وزیر صحت جے پی نڈا نے ملک میں M-Pox کی صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ ملک میں اب تک اِس بیماری کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے

مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک Monkeypox کے کسی معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او، اِس بیماری کو صحت عامہ کیلئے بین الاقوامی تشویش کی حامل ایمرجنسی قرار دے چکی ہے۔ اِس کے مد نظر مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے آج نئی دلّی میں ایک میٹنگ کے دوران Monkeypox کے تعلق سے صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔
جائزہ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ اِس بیماری کی روک تھام اور اِسے پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات کیے جائیں گے۔
اِن اقدامات میں سبھی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی کراسنگ راستوں پر صحت سے متعلق مراکز کو سرگرم بنانا، جانچ کیلئے تجربے گاہوں کو تیار کرنا اور اِس بیماری کے کسی بھی طرح کے کیس کا پتہ لگانے، الگ تھلگ کرنے اور اِس کے علاج معالجے کیلئے صحت مراکز تیار کرنا شامل ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اِس سے قبل صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل کی صدارت میں مشترکہ نگرانی گروپ کی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اِس میں متعلقہ شعبوں کے ماہرین بھی شامل تھے۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ سردست ملک میں اِس بیماری کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے، پھر بھی وزارت صحت صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں