ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 20, 2024 9:42 PM

printer

وزیر صحت جگت پرکاش نڈّا کا کہنا ہے کہ NDA سرکار، کارکردگی، جوابدہی اور حاشیے پر رہنے والے لوگوں تک رسائی کی سیاست لائی ہے

مرکزی وزیر صحت جے پی نڈّا نے آج زور دے کر کہا کہ نریندر مودی سرکار نے ملک میں کارکردگی، جوابدہی اور حاشیے پر رہنے والے لوگوں تک رسائی کی سیاست لائی ہے۔ اپنی وزارت کی کامیابیوں کے بارے میں نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب نڈّا نے کہا کہ سرکار نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا کی توسیع کا ایک بڑا فیصلہ کیا ہے، جس میں 70 سال اور اُس سے زیادہ کے عمر کے لوگوں کو اُن کی سماجی-اقتصادی حالات کے قطع نظر صحت خدمات فراہم کرنا شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کا مقصد 6 کروڑ عمر دراز شہریوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ وزیرموصوف نے پچھلے 100 دنوں میں سرکار کی طرف سے کئے گئے کئی فلاحی اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں