ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 12, 2024 2:35 PM

printer

وزیر دفاع نے ہیلی کاپٹر Prachand، سارنگ، Suryakriyan اور لڑاکا جیٹ LCA تیجس کی ضرب لگانے کی قوت کا معائنہ کیا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج جودھپور میں ہیلی کاپٹر Prachand، سارنگ، Suryakriyan اور لڑاکا جیٹ LCA تیجس کی ضرب لگانے کی قوت کا معائنہ کیا۔ فضائیہ نے کئی ملکوں کی سب سے بڑی مشق ترنگ شَکتی کے دوسرے مرحلے کا اہتمام کیا ہے۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اِن مشقوں کا مقصد ملک کی فوجی قوت کا مظاہرہ کرنا اور اِس میں حصہ لینے والے ملکوں کے درمیان بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔ بھارت کی فوجی قوت بڑھنے کی ستائش کرتے ہوئے، جناب سنگھ نے کہا کہ بھارت کا دفاعی شعبہ خود کفالت کے نئے عزم کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔جناب راج ناتھ سنگھ بتایا کہ بھارت پہلے دفاعی ساز و سامان درآمد کیا کرتا تھا اور اب وہ 90 ملکوں کو دفاعی سامان برآمد کررہا ہے۔ اس طرح کی مشقوں کا پہلا مرحلہ پچھلے مہینے کی 6 سے 14 تاریخ تک ہوا تھا اور موجودہ دوسرا مرحلہ اِس مہینے کی 14 تاریخ کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملک اِس میں حصہ لے رہے ہیں۔اِس موقع پر بھارت کی فضائیہ نے دفاعی ہوا بازی سے متعلق ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا ہے، جس کا افتتاح وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کیا۔ سرکاری شعبے کے کئی دفاعی ادارے، DRDO، اسٹارٹ اَپ اور پرائیویٹ صنعتیں اِس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں