ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 7, 2024 3:34 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کَل سے روس کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کَل سے روس کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر دفاع ماسکو میں روس کے وزیرِ دفاع Andrey Belousov کے ساتھ مشترکہ طور پر بھارت – روس بین سرکاری کمیشن کی 21ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اِس کمیشن کا تعلق فوجی تکنیکی تعاون اور فوجی امور سے ہے۔ دونوں رہنما بھارت اور روس کے درمیان مشترکہ شعبوں کے تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے، جن میں دفاع اور صنعتی تعاون کے علاوہ دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان رابطے بھی شامل ہیں۔ بھارت اور روس کے وزرائے دفاع باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہئ خیال بھی کریں گے۔ اپنے اِس دورے میں جناب راج ناتھ سنگھ بھارت کی بحریہ کے جدید ترین گائیڈِڈ میزائل سے لیس چھوٹے بحری جنگی جہاز INS Tushil  کو  Kaliningrad میں  Yantra شِپ یارڈ میں 9 دسمبر کو پانی میں اتارنے کی رسم انجام دیں گے۔ یہ بحری جنگی جہاز کئی طرح کے کام کر سکتا  ہے اور یہ خاموشی سے کسی شور و غل کے بغیر اپنا کام انجام دیتا ہے۔ اس تقریب میں بحریہ کے سربراہ دِنیش K ترپاٹھی بھی وزیر دفاع کے ساتھ ہوں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں