August 17, 2024 9:51 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کل چنئی کے اپنے دورے میں بھارتی کوسٹ گارڈ کے جدید طرز کے نئے بحری امدادی تال میل مرکز کا افتتاح کریں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کل چنئی کے اپنے دورے میں بھارتی کوسٹ گارڈ کے جدید طرز کے نئے بحری امدادی تال میل مرکز کا افتتاح کریں گے۔ وہ چنئی میں Marine Pollution Response سینٹر اور پدوچیری میں کوسٹ گارڈ Air Enclave کا افتتاح بھی کریں گے۔
یہ Pollution سینٹر چنئی کی بندرگاہ پر واقع ہے اور یہ بحری خطے میں آلودگی سے نمٹنے کے شعبے میں ایک اہم قدم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ مرکز پانی میں کثافت کے واقعات، خاص طور پر ساحلی ریاستوں سے متصل بحری علاقے میں تیل اور کیمیکل وغیرہ کے رساؤ کی صورت میں تال میل کے ساتھ اقدامات کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں