ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 12, 2024 2:42 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 2 ہزار 236کروڑ روپے کی لاگت سے سرحدی سڑک تنظیم BRO کے ذریعے تیار کردہ بنیادی ڈھانچے کے 75 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سرحدی بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے کی غرض سے ورچوئل طریقے پر آج بنیادی ڈھانچے کے 75 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور انہیں ملک کے نام وقف کیا۔ سرحدی سڑک تنظیم BRO نے دو ہزار 236 کروڑ روپے کی لاگت سے انہیں تعمیر کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ 11 سرحدی ریاستوں اور انڈمان و نکوبار جزائر سمیت مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تعمیر کئے گئے ہیں۔

ورچوئل طریقے پر افتتاحیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے کہا کہ 2014 میں NDA کے اقتدار میں آنے سے پہلے ترقیاتی کام کی رفتار رک گئی تھی اور شمال مشرقی اور سرحدی ریاستیں معمولی ترقی کے مواقع سے بھی محروم ہوگئی تھیں۔

لیکن مرکز میں سرکار میں تبدیلی آنے کے بعد ملک کے شمال مشرقی حصے اور سرحدی ریاستوں کو ترقی کے قومی دھارے میں واپس لایا گیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دفاعی مقصد سے اِن علاقوں کی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ضروری ترقیاتی کام میں تیزی لانے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے۔ وزیر دفاع نے آج 22 سڑکوں، 51 پلوں اور دو دوسرے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں