وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ حکومت، دفاعی صنعت کو برآمدات پر مرکوز اور بھارت کو عالمی سطح پر مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ نئی دلّی میں سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررس SIDM کی 7 ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ گھریلو سطح پر دفاعی ساز و سامان کی پیداوار، سال 2023-24 میں ایک لاکھ 27 ہزار کروڑ روپے کی ریکارڈ تعداد کو پار کر گئی۔
وزیر موصوف نے مستقبل میں تیار رہنے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجیز مثلاً مصنوعی ذہانت، سائبر دفاع اور خود مختار نظام میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔ انھوں نے دفاع کے شعبے میں آتم نربھرتا یعنی خود کفالت کے حصول کیلئے وزارت دفاع کے ذریعے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ اِن اقدامات میں اترپردیش اور تمل ناڈو میں دفاعی صنعتی راہداریوں کا قیام اور گھریلو سطح پر تیار ہونے والے دفاعی ساز و سامان کی فہرست جاری کرنے جیسے امور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر موصوف نے وزارت دفاع کے اقدامات میں آرڈنینس فیکٹری بورڈ کے Corporatiasation، DRDO کے ذریعے پرائیویٹ انڈسٹری کو تعاون فراہم کرنے اور دفاعی خریداری کے طریقہئ کار کو جاری کرنے کا بھی ذکر کیا۔ جناب سنگھ نے سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررس SIDM پر زور دیا کہ وہ ایک مضبوط سے مضبوط بنیادوں پر تعاون کیلئے روڈ میپ تیار کریں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ زمینی سطح پر مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں اور اُن اداروں کو دفاعی مینوفیکچرنگ میں بڑا کردار ادا کرنے میں مدد کریں۔
Site Admin | October 4, 2024 9:46 PM