August 14, 2024 10:06 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کے دفاعی سیکٹر کو خود کفیل بنانے کیلئے متعدد اصلاحات کیے ہیں

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کے دفاعی شعبے کو خود کفیل بنانے کی غرض سے کئی اصلاحات کی ہیں۔ آج شام یومِ آزادی کے موقع پر آکاشوانی سے مسلح افواج سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سنگھ نے کہا کہ گذشتہ دس برس میں گھریلو کمپنیوں سے چھ لاکھ کروڑ روپے کی مالیت کے دفاعی ساز و سامان خریدے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے اِس بات کا ذکر کیا کہ ملک مسلح افواج کیلئے ہتھیاروں، ٹینکوں، جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور میزائل نظام کی تیاری میں مسلسل خود کفالت کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔

مسلح افواج میں نوجوانوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ اَگنی پَتھ اسکیم ملک کی طاقت میں اضافہ کرے گی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں آج نئی دلّی میں اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران فوج کے سربراہ Upendra Dwivedi کے ساتھ قومی سلامتی کے مشیر اجیت Doval بھی موجود تھے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں