وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نئی دلّی میں قومی جنگی یادگار سے وایو ویر وجیتا کار ریلی کو گرمجوشی کے ساتھ روانہ کیا۔ یہ ریلی لداخ میں Thoise پہنچے گی جہاں اسے 8 اکتوبر کو بھارتی فضائیہ کی 92 ویں یوم تاسیس کا جشن منانے کے طور پر اروناچل پردیش کے توانگ کیلئے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جائے گا۔ یہ ریلی 7 ہزار کلو میٹرز کا طویل فاصلہ طے کرے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ وایو ویر وجیتا کار ریلی، نوجوانوں کو تحریک دینے کے ساتھ ساتھ فضائیہ کے بارے میں بیداری پیدا کرے گی اور معلومات میں اضافہ کرے گی۔
Site Admin | October 1, 2024 9:43 PM