وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ملک میں نئی اور اختراعی تکنیکی ترقی پر زور دیا۔ آج نئی دلّی میں DefConnect 4.0 کا افتتاح کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت ایک مضبوط اور خودکفیل دفاعی شعبے کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ اِس اجلاس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ یہ دفاعی ایکو نظام کے مختلف شراکت داروں کو ایک ساتھ لانے کیلئے قابل قدر پلیٹ فارم ہے۔ اس سے دفاع کے شعبے میں بھارت کو مستحکم کرنے اور خود کفیل بنانے میں مدد فراہم ہوگی۔ نجی کمپنیوں کی شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے تقلیدی عمل سے اختراعی ٹیکنالوجی کی طرف بڑھنے اور مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے آگے بڑھنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی۔
Site Admin | October 7, 2024 9:46 PM