وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کے اعلیٰ معیار کیلئے بھارتی فوج کی تعریف کی ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ سکم کی راجدھانی گینگٹاک میں فوجی کمانڈروں کی دوسری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس طرح کے فورم میں دفاعی سفارتکاری، جنگی معلومات، دفاعی بنیادی ڈھانچے، ملک میں ہی تیار کئے گئے ہتھیار اور دفاعی افواج کی جدید کاری سے متعلق امور پر ہمیشہ غور وخوض کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنگی تیاریاں جاری رہنا چاہئے۔ بعد میں سہ پہر میں وزیر دفاع نے Prerna Sthal کا ورچوئلی طور پر افتتاح کیا جو اُن 22 بہادر فوجیوں کیلئے وقف کی گئی ایک یادگار ہے جنھوں نے گذشتہ اکتوبر میں برفیلی جھیل کے اچانک پھٹنے سے آئے سیلاب کے دوران اپنی جانیں گنوائی تھیں۔
Site Admin | October 11, 2024 9:48 PM