وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ خدمت، لگن اور خیر سگالی بھارتی ثقافت کی اقدار ہیں، جن سے بھارتی معاشرے کی عکاسی ہوتی ہے اور یہ اُس کی شناخت سے وابستہ ہیں۔ دلّی میں ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ مذہبی کتابوں میں خدمت کو مذہب کی اعلیٰ ترین شکل قرار دیا گیا ہے اور کوئی مذہب خدمت سے بڑھ کر نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ معاشرے اور ملک کیلئے اپنی زندگی کو وقف کر دینا، بھارتی تاریخ اور ثقافت کا ہمیشہ ایک حصہ رہا ہے، جو فخر اور اطمینان کا باعث ہے نہ کہ غرور کا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ خدمت، کردار اور ملک کی تعمیر کا اہم جزو ہے۔
Site Admin | December 14, 2024 9:15 PM