وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ حکومت دفاع کے شعبے میں بھارت کو خود کفیل بنانے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ نریندر مودی حکومت کے 100 دن کی ستائش کرتے ہوئے، جناب سنگھ نے کہا کہ وزارت نے پچھلے تین ماہ میں ایک لاکھ پچاس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی دفاعی اشیاء کی خریداری کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں ہی تیار کردہ اشیاء کی فہرست میں 501 سے زیادہ اشیاء کو شامل کیا ہے۔
حکومت کی نکتہ چینی کئے جانے کے اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جناب سنگھ نے کہا کہ کانگریس لیڈر کی کوئی معتبریت نہیں ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ جناب گاندھی دیگر ممالک جاتے ہیں اور ملک کی شبیہہ بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں، جو ایک المیہ ہے۔ x