وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ بھارت کا دفاعی شعبہ خودکفالت کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کیلئے دفاعی برآمدات کی اپنی صلاحیت کو بھی مضبوط کررہا ہے۔ نئی دلّی میں مستقبل کی فورس سے متعلق دفاعی کانکلیو کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے مسلح افواج کی جدید کاری کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبے کی خودکفالت پر توجہ مرکوز کی ہے۔ جناب سنگھ نے مزید کہا کہ دفاعی شعبے کی خودکفالت کو فروغ دینے کیلئے وزارت نے سال 2025 کو اصلاحات کا سال قرار دیا ہے۔
اس کانکلیو کا مقصد بھارت کے بدلتے ہوئے دفاعی منظر نامے، تکنیکی پیش رفت اور دفاعی شعبے میں کلیدی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اس میں دفاعی اصلاحات، اندرون ملک، دفاعی سامان کی تیاری، دفاعی برآمدات اور اُبھرتی ٹیکنالوجی جیسے موضوعات پر پینل مذاکرے بھی ہوں گے۔×