وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع Pete Hegseth نے آج بھارت-امریکہ دفاعی تعاون کو زمین، فصا، میری ٹائم اور خلا سمیت متعدد شعبوں میں توسیع دینے کا جائزہ لیا۔ فون پر ہوئی اپنی بات چیت میں، جناب سنگھ نے جناب Hegseth کو امریکہ کے وزیر دفاع کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ دفاعی شراکت داری کی ستائش کی اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون، دفاعی صنعتی چین کو مربوط کرنے، ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کے طریقہ کار کو فروغ دینے، لاجسٹکس اور معلومات کا اشتراک اور مشترکہ فوجی مشقوں پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔انھوں نے دونوں حکومتوں کے درمیان دفاعی اختراع، اسٹارٹ اپس، تجارت اور تعلیمی اداروں میں بڑھتے تعاون کے سلسلے میں امداد کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
Site Admin | February 6, 2025 9:29 PM
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور امریکہ کے اُن کے ہم منصب Pete Hegseth نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے دفاعی، اختراعی تعاون کی حمایت کرنے سے اتفاق کیا
