ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 18, 2024 11:00 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آسیان – ڈیفنس منسٹرس میٹنگ میں شرکت کیلئے بیس سے بائیس نومبر تک لاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے۔

        وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آسیان – ڈیفنس منسٹرس میٹنگ پلس، (ADMM-Plus) میں شرکت کرنے کیلئے 20 سے 22 نومبر تک لاؤس کے شہر Vientiane کا سرکاری دورہ کریں گے۔ میٹنگ کے دوران وہ علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی کے معاملات پر فورم سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب کے موقع پر توقع ہے کہ وزیر دفاع امریکہ، چین، آسٹریلیا، جاپان، لاؤس، ملیشیا، نیوزی لینڈ، فلپائنز اور جنوبی کوریا کے شرکت کرنے والے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ باہمی میٹنگ کریں گے۔ اِن میٹنگوں کا مقصد اِن ممالک کے ساتھ باہمی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ ایک بیان میں وزارتِ دفاع نے کہا کہ ADMM، آسیان میں اعلیٰ ترین دفاعی مشاوراتی تعاون کا طریقہ کار ہے۔

        ADMM-Plus آسیان رُکن ممالک کیلئے ہے جن میں برونئی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملیشیا، میانما، فلپائنز، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام اور اِس کے آٹھ مذاکراتی شراکت دار شامل ہے، جس کا مقصد سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔ آٹھ مذاکراتی شراکت داروں میں بھارت، امریکہ، چین، روس، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں