وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس (ADMM-Plus) میں شرکت کرنے کے لیے لاؤس کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ میٹنگ کے دوران جناب سنگھ علاقائی اور بین الاقوامی سیکورٹی امور پر فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ ADMM آسیان میں اعلیٰ ترین دفاعی صلاح ومشورے اور مفاہمت کا ایک طریقہ کار ہے۔ ADMM-Plus، برونئی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملیشیا، میانمار، فلپینز، سنگاپور، تھائی لینڈ، ویتنام کے آسیان ممبر ملکوں اور بھارت، امریکہ، چین، روس، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت 8 مشاورتی شراکت داروں کا بھی ایک پلیٹ فارم ہے۔ ADMM-Plus وزرا، آسیان اور پلس ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے سالانہ میٹنگ کرتے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ میٹنگ کے موقع پر جناب سنگھ آسٹریلیا، چین، جاپان، لاؤس، ملیشیا، نیوزی لینڈ، فلپینز، جنوبی کوریا اور امریکہ کے اپنے شریک ہم منصبوں کے ساتھ باہمی میٹنگیں کریں گے۔
Site Admin | November 20, 2024 2:37 PM