وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کل نئی دلی میں مالدیپ کے اپنے ہم منصب محمد Ghassan Maumoon کے ساتھ ایک باہمی میٹنگ کریں گے۔ میٹنگ کے دوران دونوں لیڈر تربیت، فوجی مشقیں اور دفاعی پروجیکٹوں سمیت باہمی دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ مالدیپ کے وزیر دفاع کَل سے بھارت کا اپنا تین دن کا دورہ شروع کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ گووا اور ممبئی بھی جائیں گے۔ بھارت اور مالدیپ کے درمیان تاریخی، لسانی اور اخلاقی روابط ہیں۔ مالدیپ‘ بھارت کی پڑوسی مقدم پالیسی میں ایک خاص جگہ رکھتا ہے جس کا مقصد بحرہند خطے میں استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔
دونوں ملک بحرہند خطے میں سلامتی قائم رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور خطے میں سبھی کے لیے سلامتی اور ترقی (SAGAR) کے بھارت کے ویژن میں تعاون دیتے ہیں۔