ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 24, 2024 9:43 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے LAC سے متصل امور حل کرنے کی غرض سے بھارت اور چین کے درمیان مسلسل بات چیت کی اہمیت کو اجاگر کیا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ بھارت اور چین نے LAC سے متصل بعض علاقوں میں اپنے اختلافات کو دور کرنے کی غرض سے، سفارتی اور فوجی دونوں سطحوں پر مذاکرات کئے ہیں۔ نئی دلّی میں چانکیہ ڈیفنس ڈائیلاگ 2024 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سنگھ نے کہا کہ بات چیت کے بعد، مساوی اور باہمی سکیورٹی کے اصولوں کی بنیاد پر زمینی صورتحال کو بحال کرنے کی خاطر، ایک وسیع اتفاقِ رائے پیدا ہوا ہے۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ اس اتفاق رائے میں روایتی علاقوں میں گشت لگانا اور مویشیوں کی چَرائی وغیرہ شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلسل مذاکرات میں مصروف رہنے کے سبب ایسا ہوا ہے کیونکہ تنازعہ کا حل بھی جلد یا بدیر نکل آئے گا۔
جناب سنگھ نے کہا کہ ترقی اور سکیورٹی کے تعلق سے بھارت کا ایک نمایاں وژن ہے، جس کے سبب دفاع کے شعبے میں خود کفالت، ایک امتیازی قومی ہدف بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے دفاعی شعبے کی کایا پلٹ کرکے اسے ایک خود کفیل شعبہ بنانے کے دُور رَس اثرات مرتب ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں