وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں نوجوان اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نئی سوچ اور نوجوانوں کے کام کے طریقے سے بھارت کو دنیا میں ایک نئی شناخت ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آج پوری دنیا بھارت کی قوت کو تسلیم کرتی ہے۔ وزیر دفاع نے میرٹھ کی IIMT یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج یہ بات کہی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ ملک کی مضبوطی کی جڑیں، اُس کے نوجوانوں کے علم، مہارت اور عزم میں پیوست ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی امنگیں، اخلاص اور خیالات، عالمی سطح پر بھارت کی شناخت کی نئی تاریخ متعین کریں گے۔
وزیر دفاع نے طالب علموں سے کہا کہ وہ سوامی وویکانند کی زندگی اور اُن کے تصورات سے ترغیب حاصل کریں۔ انھوں نے کہا کہ آج کا نوجوان اپنی مضبوط قوتِ ارادی کے ذریعے بھارت کو ایک بار پھر وشو گرو بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
Site Admin | January 11, 2025 9:27 PM