وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک دفاعی شعبے میں خودکفالت کی طرف گامزن ہوچکا ہے اور اب اِس کا شمار دنیا کے دفاعی برآمدکاروں میں ہوتا ہے۔ وزیر دفاع نئی دلّی میں دفاعی اکاؤنٹس محکمے کے 277ویں سالانہ دن کے موقع پر اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ انھوں نے اپنے کام کاج میں جدید ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے پر محکمے کی ستائش بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ اپنے لمبے سفر کے دوران دفاعی اکاؤنٹس محکمے کا ہدف دفاعی حساب وکتاب میں شفافیت لانا رہا ہے۔
Site Admin | October 1, 2024 9:42 PM