وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج اس بات پر زور دیا کہ حکومت تکنیکی اشتراک اور خود انحصاریت پر توجہ مرکز کرتے ہوئے ایک جامع دفاعی صنعتی ایکو نظام قائم کرنے کیلئے انقلابی پالیسی اقدامات کر رہی ہے۔ نئی دلّی میں Aero انڈیا 2025 کے موقع پر سفارتکاروں کی گول میز میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے دفاع اور ایئرو اسپیس کے شعبے میں ملک کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ اس دوران وزیر دفاع نے انتہائی جدید ٹیکنالوجیز کی کامیاب ڈیولپمنٹ کو بھی اجاگر کیا۔ جناب سنگھ نے اِس بات کا بھی ذکر کیا کہ بھارت، اب اُن چنندہ ملکوں کے گروپ میں شامل ہوگیا ہے، جو چوتھی نسل کے لڑاکا طیارے، نیوکلیائی آبدوز، اہم جنگی ٹینک اور بین برّ اعظمی بیلیسٹک میزائل تیار کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
سلامتی کے متحرک عالمی منظر نامے کو تسلیم کرتے ہوئے جناب سنگھ نے امن اور خوشحالی کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ ایرو انڈیا 2025 کے انعقاد سے ایرو اسپیس اختراع اور دفاع کے شعبوں میں بھارت کے عالمی لیڈر کے رول کو تقویت ملے گی۔
Site Admin | January 10, 2025 9:46 PM