ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 3, 2024 10:10 AM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی دفاعی برآمدات 2029-30 تک پچاس ہزار کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہاہے کہ بھارت کی    ’آتم نِربھر‘ پہل کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں    اور 2029-30، تک ملک کی دفاعی برآمدات 50 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔ کَل کانپور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی یوم تاسیس کی 65ویں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ ملک میں ہی اعلیٰ ٹیکنالوجیاں تیار کریں، جو ملک درآمد کرتا رہا ہے        تاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے وِکست بھارت کے وژن کو پوراکیا جاسکے۔

وزیر دفاع نے اِس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کیا جائے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صلاحیت کو استعمال کرنے کیلئے اپنے ذہن کو روشن کریں    اور ملک کی ترقی کیلئے تعاون کریں۔

جناب سنگھ نے کہاکہ حکومت کی خود کفیل بنے کی جو کوششیں ہیں وہ دفاعی برآمدات کے طور پر انتہائی کامیاب ثابت ہو رہی ہیں۔

دفاعی برآمدات 10 سال پہلے تقریباً 600 کروڑ روپے تھی جو مالی سال 2022-23 میں بڑھ کر 21 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی، جو ایک ریکارڈ تھا۔ دنیا بھر میں جاری جنگوں کے بیچ دفاعی ایکو نظام میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رول کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ ڈرونس، لیزروارفیئر، سائبر وار فیئر، Precision گائڈڈ میزائل اور ہائپر سونک میزائل کے استعمال نے جنگی نظام کو پوری طرح ٹیکنالوجی پر مبنی نظام میں تبدیل کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں