August 23, 2024 9:47 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ، فطری اتحادی ہیں اور دونوں ایک ساتھ مل کر دنیا میں امن، خوشحالی اور استحکام کو یقینی بنا سکتے ہیں

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ، فطری اتحادی ہیں اور دونوں ایک ساتھ مل کر دنیا میں امن، خوشحالی اور استحکام کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے زور دیا کہ بھارت اور امریکہ فطری طور پر مضبوط شراکت دار ہیں اور یہ شراکت داری بڑھتی جا رہی ہے۔
دفاعی برآمدات کے سلسلے میں وزیر موصوف نے کہا کہ اب یہ 21 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جناب سنگھ کے دورے کے دوران بھارت اور امریکہ نے سپلائی کے انتظام کو یقینی بنانے کی دستاویز SOSA اور رابطہ افسران کی ذمہ داریوں سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کئے۔ وزیر دفاع اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ باہمی میٹنگ کریں گے اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر Jake Sullivan سے بھی ملاقات کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں