August 23, 2024 2:45 PM | Rajnath US- Visit

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ فطری اتحادی اور مضبوط شراکتدار ہیں۔

        وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ، فطری اتحادی ہیں اور وہ ایک دوسرے کے مضبوط شراکتدار ہیں۔ وزیر موصوف، امریکہ کے اپنے سرکاری دورے کے پہلے دن واشنگٹن میں بھارتی برادری سے خطاب کررہے تھے۔ جناب سنگھ امریکہ کے چار دن کے دورے پر کل شام واشنگٹن پہنچے ہیں۔ وہ امریکی وزیر دفاع Lloyd Austin کی دعوت پر امریکہ گئے ہیں۔

         وزیر دفاع نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ کس طرح بھارتی برادری پھل پھول رہی ہے اور اپنی ثقافتی اقدار اور اپنی جڑوں سے وابستگی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

        جناب سنگھ کے پہنچنے کے بعد بھارت اور امریکہ نے سپلائی کے انتظام کو یقینی بنانے کی دستاویز SOSA اور رابطہ افسران کی ذمہ داریوں سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کئے گئے۔  SOSA پر دستخط کئے جانے کے ساتھ ہی بھارت اور امریکہ نے اُن اشیاء اور خدمات کو ترجیح دینے سے اتفاق کیا، جن سے ملک کے دفاعی شعبے کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

         اپنے دورے میں جناب سنگھ اپنے امریکی ہم منصب Lloyd Austin اور قومی سلامتی کے مشیر Jake Sullivan سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

         وزیر دفاع موجودہ اور مستقبل میں ہونے والے، دفاع کے شعبے میں اشتراک پر امریکہ کی دفاعی صنعت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ایک گول میز کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

        بھارت اور امریکہ نے نومبر 2023 میں پانچویں سالانہ بھارت- امریکہ دو جمع دو مذاکرات کے بعد دو طرفہ دفاعی اقدامات پر پیش رفت کو سراہا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں