ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 13, 2024 9:47 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آئین میں کسی واحد پارٹی کا تعاون نہیں ہے بلکہ یہ ایک یکسر تبدیلی والا دستاویز ہے جس میں بھارت کی کلیدی اقدار کی عکاسی ہوتی ہے

لوک سبھا میں آج بھارت کے آئین کے 75 سال کے شاندار سفر پر ایک خصوصی بحث شروع ہوئی۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتی آئین نے سماجی، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی زندگی کے سبھی پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے ملک کی تعمیر کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین، ملک کی تمدنی اقدار کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں کسی ایک واحد پارٹی کا تعاون نہیں ہے بلکہ یہ بھارت کی اقدار کے ساتھ منسلک تبدیلی لانے والی ایک بے مثال دستاویز ہے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کی پرینکا گاندھی واڈرہ نے کہا کہ آئین، شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا ایک وسیلہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یکطرفہ مداخلت اور نجکاری کے ذریعے حکومت ریزرویشن کو کمزورکرنے کی کوشش کر رہی ہے۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے اکھلیش یادو نے کہا کہ آئین، جمہوریت کی روح ہے اور یہ ملک میں محروم اور پسماندہ لوگوں کا اصولی محافظ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں