وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر، پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے بغیر ادھورا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مذہب کی بنیاد پر تفریق کا سامنا ہے۔ سابقہ فوجیوں کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جس کا اہتمام فوج نے آج جموں کے نواح میں اخنور علاقے میں کیا تھا، جناب سنگھ نے کہا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی زمین دہشت گردی کیلئے استعمال کی جارہی ہے کیونکہ دہشت گردوں کے یہ تربیتی کیمپ وہاں سے چلائے جارہے ہیں اور سرحد سے متصل علاقوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کو، اپنے زیر قبضہ کشمیر سے اپنی نفرت آمیز کارروائیوں اور دہشت گردانہ بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا ہوگا۔
جناب سنگھ نے فوجی جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔ انھوں نے دہشت گردی کی روک تھام میں ملک کی حفاظت کیلئے اُن کے رول کو اجاگر کیا۔
Site Admin | January 14, 2025 9:48 PM